(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیولر زایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا۔جس سے 10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی ۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔