سی سی ڈی کے 3مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزم ہلاک

سی سی ڈی کے 3مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزم ہلاک
کیپشن: سی سی ڈی کے 3مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزم ہلاک

ویب ڈیسک: سی سی ڈی کے لاہور کے علاقوں شادباغ ، ہربنس پورہ اور ٹاؤن شپ میں مبینہ پولیس مقابلے ہوئے ہیں جس میں 4 ملزم ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق شادباغ میں   مبینہ مقابلے میں ملزمان عبدالشکور اور بابر  مارے گئے۔اسی طرح ہربنس پورہ میں ملزم  سعید  مارا گیا جبکہ ٹاؤن شپ میں ملزم نذیر مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام  ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ مبینہ مقابلوں کے بعد ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے۔ ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News