وفاقی وزیر داخلہ کل وزیر اعظم سے ملاقات کر کے صدر مملکت کا پیغام دیں گے، ذرائع

وفاقی وزیر داخلہ کل وزیر اعظم سے ملاقات کر کے صدر مملکت کا پیغام دیں گے، ذرائع

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کل وزیر اعظم شہباز شریف  سے ملاقات کر کے صدر مملکت آصف زرداری  کا پیغام دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزیرداخلہ محسن نقوی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، وزیر داخلہ وزیراعظم کو صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے بریف کریں گے.

ذرائع کے مطابق   وزیر داخلہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حالیہ تناؤ میں کمی پر بات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   وزیر داخلہ محسن نقوی   وزیر اعظم  شہباز شریف کو صدر مملکت آصف زرداری  کا پیغام بھی دیں گے۔

Watch Live Public News