بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے، شوہر کا بیوی سے متعلق عدالت میں حیران کن دعویٰ

بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے، شوہر کا بیوی سے متعلق عدالت میں حیران کن دعویٰ

(ویب ڈیسک ) بھارت کی ریاست اترپردیش(یوپی ) سے تعلق رکھنے والے ایک شوہر نے اپنی بیوی سے متعلق دعویٰ کر کےسب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اترپردیش کے ضلع سیتا پور کی تحصیل محمود آباد کے گاؤں لودھاسا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص، مراج، نے ضلعی مجسٹریٹ کے سامنے ایک ایسی انوکھی شکایت درج کرائی جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔

مراج کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی رات کے وقت سانپ بن جاتی ہے، سیٹیاں بجاتی ہے اور اسے ڈرا دھمکا کر سونے نہیں دیتی۔ اس انوکھے الزام کو سن کر نہ صرف عوام بلکہ حکام بھی حیرت زدہ رہ گئے۔

مراج نے 4 اکتوبر کو ضلعی مجسٹریٹ ابھیشیک آنند کے سامنے عوامی شکایات کے ازالے کے دن اپنا مسئلہ پیش کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نسیمن کا ذہنی توازن درست نہیں، اور وہ غیرمعمولی حرکتیں کرتی ہے جس سے گھر کا ماحول خراب ہو گیا ہے۔

اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ اس نے کئی بار مقامی پولیس کو اس مسئلے سے آگاہ کیا، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی، جس پر مجبوراً اسے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرنا پڑا۔

ضلعی مجسٹریٹ نے شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شکایت موصول ہو چکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News