وہ موبائل فونز جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا

وہ موبائل فونز جن پر جلد واٹس ایپ چلنا بند ہوجائے گا
واٹس ایپ دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی اور مقبول ترین ایپ ہے، تاہم اب کچھ فونز میں واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ آئی فون کے آئی او ایس 10 اور 11 استعمال کرنے والے صارفین اب 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بِیٹا انفو کا کہنا ہے کہ آئی فون کے ماڈل 5 اور 5سی کے صارفین کو اپنے فونز اپ گریڈ کرنا پڑیں گے کیونکہ 24 اکتوبر کے بعد صرف آئی او ایس 12 کا استعمال کرنے والوں کا ہی واٹس ایپ چل سکے گا۔ خیال رہے کہ اس اپ گریڈیشن سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو کوئی بھی مسئلہ نہیں ہو گا کیونکہ اس کے 89 فیصد صارفین آئی او ایس 15 استعمال کر رہے ہیں، اس کے علاوہ صرف چار فیصد آئی فون صارفین ہی ایسے ہیں جو آئی او ایس 13 یا اس سے پہلے کا ورژن استعمال کررہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔