ویب ڈیسک: مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان کو پی ٹی آئی سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فارورڈ بلاک بننے کے بعد وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ارکان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے۔ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے انہیں پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، منحرف ایم ایل اے سید امجد زیدی کو بھی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔
ناصر علی خان اور دلشاد بانو کو بھی پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا ہے جب کہ منحرف ارکان اسمبلی فضل الرحیم اور ثریا زمان کو بھی پی ٹی آئی سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
منحرف ایم ایل اے راجہ اعظم خان اور راجہ جلال حسین کو بھی شوکاز جاری کر دیا گیا، مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے راجہ جلال سے 2 روز میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حاجی گلبرخان پر فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹ دینے کا الزام ہے، گلبرخان نے پی ٹی آئی کا نام، جھنڈا اور پوزیشن استعمال کی تو کارروائی کی جائے گی۔