مشہور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر، حقیقت یا افواہ؟

مشہور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر، حقیقت یا افواہ؟
کیپشن: مشہور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر! حقیقت یا افواہ؟

ویب ڈیسک: بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کاجل اگروال کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ حادثے کا شکار ہوگئی ہیں لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ان جھوٹی خبروں نے ان کے مداحوں کو کافی پریشان کردیا تھا، تاہم اداکارہ کی جانب سے سامنے آنے والی تازہ پوسٹس نے تمام افواہوں کو یکسر مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ کاجل اگروال ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ جنہوں نے جنوبی ہند اور بالی ووڈ دونوں میں اپنی پہچان بنائی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کے حوالے سے کوئی بھی خبر ایک لمحے میں سرخی بن جاتی ہے۔

Watch Live Public News