(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ٹرائی سیریز 17 تا 29 نومبر راولپنڈی اور لاہور میں ہو گی۔
17 نومبر کو پہلا میچ پاکستان اور افغانستان، راولپنڈی میں کھیلیں گے۔19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ باقی پانچ میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ ہوگا۔فائنل 29 نومبر قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا بہترین موقع ہے۔