(ویب ڈیسک ) چونیاں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے بین الاقوامی کبڈی کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول ناصر پہلوان کھڈیاں کا رہائشی تھا اور 3 بچوں کا باپ تھا۔
مقتول کے بھائی مدثر کے مطابق ناصر پہلوان انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا۔
پولیس کی جانب سے ڈرائیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کیلئیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔