ویب ڈیسک: مون سون الرٹ، ہوا کا کم دباؤ جنوب مغربی راجستھان اور ملحقہ گجرات میں موجود ڈپریشن شدت اختیار کر کے ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ سسٹم جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں سندھ میں شدت اختیار کررہی ہیں، بارش برسانے والا سسٹم شہر میں 10 ستمبر تک بادل برساتا رہے گا۔
9 اور 10 ستمبر کے دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار سے شدید موسلادھار بارشیں متوقع ہیں، اربن فلڈ نگ کا خطرہ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے۔
ضلع دادو کے پہاڑی ندی نالوں میں شدید طغیانی کا خدشہ ہے، حب ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ سکتی ہے۔
صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید بارشیں صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کمزور ڈھانچے، کچے مکانات کی چھت دیوار ، بجلی کے کھمبے ، بل بورڈ ، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔