پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فی الفور مستعفی ہو جائے ، نواز شریف

پی ٹی آئی ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس فی الفور مستعفی ہو جائے ، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ عدالتیں قوموں کو بحرانوں سے نکالتی ہیں نہ کہ بحرانوں میں دھکیلتی ہیں ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے نہ جانے کونسا اختیار استعمال کیا ہے کہ اکثریتی فیصلے پر اقلیتی رائے مسلط کردی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے منصب اور آئین کی توہین کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والا چیف جسٹس مزید تباہی کرنے کے بجائے فی الفور مستعفی ہو جائے ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے نوٹ کے بعد وفاقی حکومت نے بھی چیف جسٹس سے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔