محمد یوسف بیٹنگ کوچ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر

محمد یوسف بیٹنگ کوچ، سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر

(ویب ڈیسک ) پی سی بی کے مطابق محمد یوسف کو   بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل کو اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔  سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہرمحمود نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیے گئے ہیں ۔اظہرمحمود اس قبل پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم( پی سی بی ) کے مطابق وہاب ریاض سینئر ٹیم منیجر اور منصور رانا ٹیم منیجر ہونگے جبکہ محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ مقرر کردیے گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔

واضح رہے کہ  پانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔