آپ نے بالکل گھبرانا نہیں: ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف کےبعد امریکیوں کے نام پیغام

آپ نے بالکل گھبرانا نہیں: ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف کےبعد امریکیوں کے نام پیغام
کیپشن: آپ نے بالکل گھبرانا نہیں: ٹرمپ کا تجارتی ٹیرف کےبعد امریکیوں کے نام پیغام

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے بیشترممالک پر تجارتی ٹیرف کا نفاذکیا گیا تھا۔ جس کے بعد دنیا بھر میں ایک تجارتی جنگ شروع ہوگئی اور زیادہ تر امریکی معاشی بےیقینی کا شکار ہوگئے۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کے نام ایک پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پیغام میں امریکی شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے بالکل گھبرانا نہیں ہے۔ 

واضح رہے کہ امریکی صدر نے چند روز قبل چین اور پاکستان سمیت مختلف ممالک پر تجارتی ٹیرف نافذ کیا تھا۔جس کے بعد نہ صرف دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں کریش کرگئیں۔جس میں بہت سے سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔

معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکا میں کسادبازاری کا خدشہ 60 فیصد تک بڑھ چکا ہے اور یہ کسادبازاری عالمی کسادبازاری میں بدل سکتی ہے۔ 

امریکی صدر کا امریکیوں کو صبراور حوصل کرنے کا مشورہ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی شہریوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں، کمزور اور بیوقوف نہ بنیں، صبر اور حوصلہ سے کام لیں۔کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔ 

صحافی کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ ناراض:

امریکی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اسٹاک مارکیٹس کے کریش کرنے کا سوال کیا۔ جس پر صدر ٹرمپ نے سوال کواحمقانہ قراردے دیا۔ اور کہا کہ وہ کسی چیز کو گرانا نہیں چاہتے لیکن کبھی کبھار کسی چیز کو ٹھیک کرنے کیلئے آپ کو دوا کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں کرلیتے ڈیل نہیں ہوگی۔ 

دوسری جانب گیلپ سروے کے مطابق  تجارتی پالیسیوں کے باعث امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی آئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News