ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا ایک نجی اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید ایک یا دو دن اسپتال میں رہنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ مکمل معائنہ اور آرام ممکن ہو سکے۔صدر زرداری کا علاج معروف معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی جاری ہے۔
گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کی خیریت معلوم کرنے کیلئے اسپتال پہنچیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری نے نجی اسپتال آمد پہنچ کر صدر مملکت کی خیریت دریافت کی۔
یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نواب شاہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں بخار اور انفیکشن کی شکایت تھی، جس کے باعث مختلف طبی معائنے کیے گئے۔
صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے اور خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی مثبت اشارے دے رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چند دنوں میں صدر مملکت کو اسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔