برطانوی بادشاہ کے دورہ اٹلی پر جاتے ہی شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچ گئے

برطانوی بادشاہ کے دورہ اٹلی پر جاتے ہی شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچ گئے
کیپشن: برطانوی بادشاہ کے دورہ اٹلی پر جاتے ہی شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچ گئے

ویب ڈیسک: برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے چار روزہ اٹلی کے سرکاری دورے پر جانے کے کچھ گھنٹوں قبل شہزادہ ہیری برطانیہ پہنچے ہیں۔ تاہم شہزادے کی بادشاہ سے ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری ہائیکورٹ کے ایک فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کیلئے برطانیہ آئے ہیں۔ عدالت نے فیصلہ سنایا تھا کہ شہزادہ ہیری کو برطانوی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے مسلح محافظ فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ تاہم شہزادہ ہیری نے استدعا کی ہے کہ ان کے بچے، پرنس آرچی اور شہزادی للیبٹ کو برطانیہ میں مکمل تحفظ کی ضرورت ہے تاکہ وہ وہاں محفوظ محسوس کریں۔

اس کے علاوہ شہزادہ ہیری کیخلاف چیریٹی کمیشن کا بھی ایک مقدمہ زیرسماعت ہے۔ شہزادہ ہیری اور کمیشن کی چیئروومن ڈاکٹر سوفی چنداؤکا کے درمیان بورڈ روم میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ جس پر شہزادے پر ہراسانی اور غنڈہ گردی کا الزام عائد کیا گیا۔ تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ 

شہزادہ ہیری جو کہ گزشتہ ہفتے چیریٹی کمیشن کے سرپرست کے طور پر دستبردار ہوچکے ہیں اور ان کے ساتھ متعدد ممبران نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سوفی چنداؤکا نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ قانون سچائی سے پردہ اٹھائے گا۔

دوسری طرف، کنگ چارلس اور ملکہ کی اٹلی میں مصروفیات جاری ہیں، جہاں وہ روم میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے مختلف ملاقاتوں اور تقریبات میں شریک ہیں۔کنگ چارلس نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے جہاں وہ دورہ اٹلی کے دوران دونوں ایوانوں سے خطاب کرنے والے پہلے برطانوی بادشاہ بننے جارہے ہیں۔ ان کی اٹلی میں موجودگی کو دونوں ممالک کے دفاعی تعاون میں بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News