قیدی نمبر 805کون؟شاہ محمودقریشی نے بتادیا

قیدی نمبر 805کون؟شاہ محمودقریشی نے بتادیا
کیپشن: قیدی نمبر 805کون؟شاہ محمودقریشی نے بتادیا

ویب ڈیسک: شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ میں قیدی نمبر 805 ہوں,مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ نمبر 805 دیا تھا،میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں،میں کسی سازش ، توڑپھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے  ان سے اپیل ہے برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپکی طرف دیکھ رہے ہیں،میری استدعا ہے اتفاق رکھیےسلوک رکھیے اور جیل والوں کے لیے کوئی اقدام اٹھائیں،ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں نقطہ چینی نہ کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جیل میں جو قیادت اور کارکن پڑے ہیں ان کے دل جلتے ہیں،نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے احترام کے ساتھ برتاؤ کریں،اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں،میں قیدی نمبر 805 ہوں قیدی نمبر 805 کی یہ اپیل ہے،مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہ نمبر 805 دیا تھا،میں دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں،میں کسی سازش ، توڑپھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے،میرے خلاف پنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے باقی 6 مقدمات رہ گئے ہیں،میں ابھی اپیل کی ہے اس پر فوکس کر رہا ہوں،میں وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا،میرا کام آگ لگانا نہیں ہے آگ بھجانا ہے۔

Watch Live Public News