منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنےکیلئےاینٹی نارکوٹکس اورمحکمہ ایکسائز کے درمیان معاہدے پر دستخط

منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنےکیلئےاینٹی نارکوٹکس اورمحکمہ ایکسائز کے درمیان معاہدے پر دستخط
کیپشن: منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے کیلئےاینٹی نارکوٹکس اورمحکمہ ایکسائز کے درمیان معاہدے پر دستخط

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئےتعاون بڑھانے پر مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئےہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان کے درمیان منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کے مقصد سے ایک مفاہمت نامے (MoU) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ معاہدہ باہمی ڈیٹا کی منتقلی، آپریشنل تعاون اور منشیات کے رجحانات کا بروقت تجزیہ کرنے پر مرکوز ہے۔​

صوبائی ڈائریکٹر   بلوچستان اور سیکرٹری ایکسائزٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس بلوچستان ظفر علی بخاری نے  ڈاکومنٹس پر دستخط کیے۔

اس موقع پر اے این ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عبدالمعید اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ یہ اقدام وفاقی حکومت کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس (IATF) کے فریم ورک کے تحت وفاقی اور صوبائی سطحوں پر منشیات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کوششوں کو تقویت دیتا ہے۔​

Watch Live Public News