بھارت:مشہورغیرملکی سرجن بن کرجعلی ڈاکٹر نےدل کے آپریشن کرڈالے،7مریض چل بسے

بھارت:مشہورغیرملکی سرجن بن کرجعلی ڈاکٹر نےدل کے آپریشن کرڈالے،7مریض چل بسے
کیپشن: بھارت:مشہورغیرملکی سرجن بن کرجعلی ڈاکٹر نےدل کے آپریشن کرڈالے،7مریض چل بسے

ویب ڈیسک: نیم حکیم خطرہ جان۔۔۔ پرانی کہاوت تو سب نے سن رکھی ہے لیکن آج کل کے دور میں بہت سے بہروپئے ڈاکٹر کے مقدس پیشے کاغلط استعمال کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا۔

اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے مشن اسپتال میں ایک بہروپئے نے لندن کے جعلی ڈاکٹر کے نام سے اپنا تعارف کروایا اور متعدد مریضوں کی ہارٹ سرجری کرڈالی۔ تاہم گزشتہ دو ماہ کے دوران ہونے والی 15 سرجریز میں سے 7 مریض جان کی بازی ہار گئے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت نریندریادو کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے خود کو برطانیہ کا مشہور دل کے امراض کا سرجن (کارڈیالوجسٹ) این جان کیم ظاہر کروایا۔ ملزم نے یہ باور کروایا کہ وہ لندن میں رہائش پذیر ہے۔

ملزم کیخلاف ہیومن رائٹس کمیشن کے پاس شکایت درج کروادی گئی ہے۔ جس کے بعد سے ملزم روپوش ہوچکا ہے۔ شکایت میں ملزم پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر کے غلط طریقہ علاج سے مریضوں کی موت واقع ہوئی۔ 

نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے پاس درج کرائی جانے والی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے برطانیہ کے مشہور معالج ڈاکٹر جان کیم کا نام استعمال کیا اور مریضوں کو گمراہ کیا۔
ضلع دموہ کے کلکٹر سدھیر کوچار کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے تاہم اس معاملے پر ابھی مزید کوئی تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔ 

Watch Live Public News