ویب ڈیسک:لاہور ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں اور کسٹم اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کا مقدمہ جھوٹا قرار،عدالت نے مقدمے میں ملوث تین خواتین کو ڈسچارج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام نے گزشتہ روز نور فاطمہ، علیشہ اور ثمن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، جنہوں نے ابوظہبی سے لاہور آنے پر سامان کی کلیئرنس نہ ہونے پر کسٹم اہلکاروں سے جھگڑا کیا تھا۔
عدالت نے مقدمے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے تینوں خواتین کو بے گناہ قرار دے دیا اور کسٹم حکام کو ان خواتین کا ضبط کیا گیا سامان واپس کرنے کا حکم دیدیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون مسافر نے کسٹم اہلکاروں کو جوتے بھی مارے تھےجبکہ سامان میں انڈین عروسی ملبوسات اور سی سی ٹی وی کیمرے موجود تھے۔
عدالت کے فیصلے کے بعد کسٹم حکام نے خواتین کا ضبط شدہ سامان واپس کر دیا اور اس کے ساتھ ہی کیس کو ختم کر دیا گیا۔