ویزوں سے متعلق  UAEنےپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ویزوں سے متعلق  UAEنےپاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

(ویب ڈیسک )   متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا کہنا ہے کہ   ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستانیوں  کے   یو اے ای کے ویزے کے مسائل حل ہوگئے۔ پاکستانی 5سال کا یو اے ای کا ویزہ حاصل کرسکیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید الزابی  کی گورنر ہاؤس  پہنچے ۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی بھی موجود  تھے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری  اور امارتی سفیر حماد عبید الزابی کے درمیان ملاقات  ہوئی۔  گورنرسندھ نے صوبہ بالخصوص کراچی میں سرمایہ کاری کرنے پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی کا شکریہ ادا کیا ۔

یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ  ویزے کے مسائل حل ہوگئے ، پاکستانی پانچ سال کا ویزہ لے سکتے ہیں۔

یو اے ای کے سفیر نے گورنر سندھ  کو کراچی میں قائم ویزہ سینٹر آنے کی دعوت بھی دی۔ حماد عبید الزابی نے کہا کہ گورنراینیشیٹیو کے تحت جاری منصوبے لائق تحسین ہیں۔

یو اے ای کے سفیر نے گورنر ہاوس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا اور پرچم کشائی بھی کی،مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔

Watch Live Public News