ٹرین میں طالبہ پر وحشیانہ تشدد،کلائی کی ہڈی توڑ دی، ویڈیو وائرل

ٹرین میں طالبہ پر وحشیانہ تشدد،کلائی کی ہڈی توڑ دی، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: مسافر ٹرین میں 13 سالہ طالبہ پر ہونے والے بدترین تشدد کی ویڈیو گردش کررہی ہے، 15 منٹ کی اس ویڈیو میں دو لڑکیوں اسکول کی طالبہ پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، متاثرہ لڑکی کے چہرے پر لات ماری اور بال نوچے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ13 سالہ روبی نامی لڑکی پر اس قدر تشدد کیا گیا کہ اُس کی کلائی کی ہڈی ٹوٹ گئی، درد سے چلاتے وہ دونوں حملہ کرنے والی لڑکیوں سے التجا کرتی رہی مگر وہ باز نہ آئیں، مسافر ٹرین میں دیگر لوگ بھی موجود تھے کسی نے بھی ان لڑکیوں کو منع نہیں کیا۔

دل دہلا دینے والا واقعہ کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ اسکول کی طالبہ کو  مُکے مارے گئے، سر پر لات ماری گئی، اُس کے بال کھینچے گئے اور گالیاں بھی دی گئیں، تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی نے روتے ہوئےالتجا کی ’اُس کو اکیلا چھوڑ دو‘۔

بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی خالہ نے بتایا کہ ’ انہوں نے روبی کو میٹرو میں یرغمال بنایا اور  پیسے مانگے، پیسے دینے کے بعد بھی انہوں نے تب تک مارا جب ٹرین  سینٹ جیمز اسٹیشن نہ پہنچ گئی۔

واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب 13 سالہ  روبی وائٹلی بے اسٹیشن سے ٹائین اینڈ وئیر میٹرو میں سوار ہوئی۔

Watch Live Public News