ویب ڈیسک: پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی گرفتار کیا،پولیس نے تینوں بہنوں کو خواجہ کارپوریشن کے قریب لے جا کر چھوڑ دیا۔
تازہ اطلاعات کےمطابق پولیس تحویل میں لی گئی خواتین سمیت گاڑی لیکر نجی شادی ہال پہنچ گئی ، تمام خواتین پولیس وین سے اتر کا شادی ہال کے لان میں بیٹھ گئیں ، پولیس افسران بھی لان میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ نیچے بیٹھ گئے، شادی ہال کا مرکزی گیٹ بند کر دیا گیا،عام افراد کا داخلہ روک دیا گیا۔
قبل ازیں صدر پی ٹی آئی لاہور نےاڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کا اعلان کیا تھا، صدر لاہور پی ٹی آئی شیخ امتیاز کا کہنا تھا کہ لاہور سے قافلہ شام 7 بجے روانہ ہوگا۔
تمام کارکنان کو اکٹھے ہونے کیلئے ایک مقام دیا جائے گا، پی ٹی آئی کے کارکنان اڈیالہ روڈ پر نجی شادی ہال میں پہنچنا شروع ہو گئے۔
کارکنان بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی جارہی ہے جبکہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے جارہے ہیں۔
