کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کیخلاف ڈرنک ڈرائیونگ کیس پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کیخلاف ڈرنک ڈرائیونگ کیس پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل
کیپشن: کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کیخلاف ڈرنک ڈرائیونگ کیس پر کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کا ردعمل

ویب ڈیسک: کراچی کنگز کے کپتان اور آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کے خلاف آسٹریلیا میں مبینہ ڈرنک ڈرائیونگ کیس پر    کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔

کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کے مطابق ادارہ اس واقعے سے آگاہ ہے، جس میں بگ بیش لیگ میں Sydney Thunder کے کپتان ڈیوڈ وارنر پر نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی جانب سے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Lee Germon نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز ہمیشہ محفوظ ڈرائیونگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے جیسے واقعات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر الزامات کی نوعیت سے بخوبی آگاہ ہیں، اور ادارہ آئندہ مراحل میں ان کی معاونت جاری رکھے گا۔

لی جرمون کے مطابق کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر محفوظ ڈرائیونگ سے متعلق آگاہی کو مزید فروغ دے گا تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

Watch Live Public News