سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونا 15700 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 4 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 13460 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 237 روپے کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 157 ڈالر اضافے سے 4814 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

دوسری جانب، فی تولہ چاندی 440 روپے اضافے سے 8184 روپے ہوگئی۔ 10 گرام چاندی 377 روپے اضافے سے 7016 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں چاندی 4.40 ڈالر اضافے سے 77 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Watch Live Public News