ویب ڈیسک: پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران سے جنگ بندی کی اپیل پر مبنی ٹویٹ عالمی سطح پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جسے محض 40 منٹ کے اندر 10 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان امن قائم کرنے کی کوششیں دنیا بھر میں موضوع بحث بن گئی ہیں۔ وزیراعظم کے اس ٹویٹ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھرپور ردعمل حاصل کیا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اس پیغام کو دنیا بھر کے سفارتکاروں، تجزیہ نگاروں اور عام شہریوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، اور اسے پاکستان کی "ڈیجیٹل ڈپلومیسی" کی ایک بڑی کامیابی قراردی جا رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ براہِ راست مذاکرات اور جنگ بندی کی اپیل نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور بااثر ملک کے طور پر نمایاں کیا ہے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق، اس ٹویٹ کی تیز رفتار وائرل ہونا ملک کی سفارتی مہارت اور عوامی رابطہ کاری کی طاقت کا عملی مظہر ہے۔