ایران امریکہ جنگ بندی معاہدے پر قطر کا وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کو خراج تحسین 

ایران امریکہ جنگ بندی معاہدے پر قطر کا وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کو خراج تحسین 

(ویب ڈیسک) قطر بھی پاکستان کی سیاسی عسکری  قیادت کی کاوشوں کا مشکور، ایران امریکہ جنگ بندی معاہدے پر قطر  نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

قطر کی وزارت خارجہ  نے ایران امریکہ جنگ بندی پر خیر مقدمی بیان میں کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو خاص طور پر سراہتے ہیں، قطر جنگ بندی معاہدے سے مکمل وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

Watch Live Public News