خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پٹرول 40 ،ڈیزل 100 روپے لیٹر سستاہونے کا امکان 

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ، پٹرول 40 ،ڈیزل 100 روپے لیٹر سستاہونے کا امکان 

(ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریلیف ملنے کا امکان  ہے۔

پٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق ملک میں   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت 40 روپے سے زائد جبکہ   ڈیزل کی قیمت میں  100 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔

پٹرولیم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے کیا جائے گا۔

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 13 سے 15 فیصد گر گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 17 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل کمی ریکارڈہوئی،برطانوی خام کی قیمت 112 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 94 ڈالر 69 سینٹ پرآگئی۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 19 ڈالر 25 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈبلیو ٹی آئی فی بیرل بیرل  قیمت 115 ڈالر سے کم ہو کر 96 ڈالر 73 سینٹ پرآگئی۔

Watch Live Public News