ایران کے خلاف کارروائی کامیاب، جنگ بندی کو اہم پیش رفت قرار دیا، امریکی وزیر جنگ

ایران کے خلاف کارروائی کامیاب، جنگ بندی کو اہم پیش رفت قرار دیا، امریکی وزیر جنگ
کیپشن: ایران کے خلاف کارروائی کامیاب، جنگ بندی کو اہم پیش رفت قرار دیا، امریکی وزیر جنگ

ویب ڈیسک: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کو “فیصلہ کن اور تاریخی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپریشن اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب رہا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن “ایپک فیوری” کے ذریعے امریکا نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو نمایاں نقصان پہنچایا، اور اس پیش رفت کے بعد جنگ بندی ممکن ہو سکی۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کے دفاعی نظام اور اسلحہ سازی سے متعلق تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی جانب پیش رفت کا موقع پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی عارضی طور پر دو ہفتوں کے لیے ہے، تاہم امریکی افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

امریکی وزیر جنگ کے مطابق موجودہ جنگ بندی خطے میں مزید کشیدگی سے بچنے اور سفارتی حل کی جانب بڑھنے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔

Watch Live Public News