پی ایس ایل11، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو ہرا دیا

پی ایس ایل11، پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو ہرا دیا

(ویب ڈیسک) پی ایس ایل11 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زلمی نے آخری اوور کی آخری گیند پر کامیابی حاصل کی۔حیدر آباد کنگز مین نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے۔

حیدر آباد کنگزمین کی جانب سے کوشل پریرا نے شاندار 58 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم دیگر بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے افتخار احمد اور سفیان مقیم نے  4،4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی  کی جانب سے کپتان بابراعظم نے 43 رنز بنائے۔کوسال مینڈس نے 27 اور بریسویل نے 25 رنز بنائے۔

حیدر آباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حنین شاہ، حسن خان، محمد علی اورماہیش نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News