پاکستان کے جویلین تھرو ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے ہم وطنوں کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے پانچویں باری میں 90 اعشاریہ 18 میٹر کی ریکارڈ تھرو پھینکی۔ آج تک یہ کارنامہ جنوبی ایشیا میں کسی نے سرانجام نہیں دیا۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنیوالے جنوبی ایشیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو کا آخری مرحلہ یعینی فائنل شروع ہوتے ہی پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86 اعشاریہ .81میٹر کی تھرو کی۔ یہ پاکستانی ایتھلیٹ کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی۔ اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86 اعشاریہ .38 میٹر تھی۔ تاہم ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی لیکن پاکستانی ایتھلیٹ پھر بھی 86 اعشاریہ .81 کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔ ارشد ندیم نے تیسری باری میں اپنا قومی ریکارڈ اور بہتر بناتے ہوئے 88 میٹرکی تھرو کی جبکہ چوتھی باری میں ارشد نے 85 اعشاریہ .09 میٹر کی تھرو کی۔ قومی ہیرو نے اپنی پانچویں اور آخری باری میں 90 اعشاریہ .18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔ وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو پھینکنے والے جنوبی ایشیا کے ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ https://twitter.com/iihtishamm/status/1556414711155023873?s=20&t=Dm2azjaDDpnGiYgGr22Esw خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ءٰ میں پاکستان کا یہ دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ ارشد ندیم نے جویلین تھرو اور نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں 2 سونے، 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے 1966ء کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962ء کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔ https://twitter.com/mugheesali81/status/1556385570150125571?s=20&t=Dm2azjaDDpnGiYgGr22Esw