اساتذہ کی بڑی مشکل حل، وزیرتعلیم نے خوشخبری سنادی

اساتذہ کی بڑی مشکل حل، وزیرتعلیم نے خوشخبری سنادی
کیپشن: اساتذہ کی بڑی مشکل حل، وزیرتعلیم نے خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: کافی عرصے سے تبادلوں کے منتظر پنجاب کے استاتذہ کی بڑی مشکل حل ہوگئی۔ وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے بڑی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کی خصوصی ہدایت پر ہارڈشپ ٹرانسفر راؤنڈ آج سے اوپن ہوگا۔ اپنے بیان میں وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ ہارڈشپ ٹرانسفر کیلئے ہفتہ 10 اگست شام 5 بجے تک اپلائی کیا جا سکے گا۔ ہفتہ 10 اگست کی شام 5 بجے کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی۔ 

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ ہارڈشپ راؤنڈ کیلئے درخواستیں متعلقہ اضلاع کے سی ای اوز کو جمع کروائیں۔ ہارڈشپ گراؤنڈ پر اپلائی کرنے والے درخواست گزاروں کو متعلقہ ویب سائٹ {سیس} پر اپلائی کرنے کی ضرورت نہیں۔ اساتذہ بائی ہینڈ جمع کروائی گئی درخواست کی نقل درج ذیل گوگل فارم پر بھی اپ لوڈ کریں۔ 

https://forms.gle/LXa5ChqPYE3AX68s9

وزیرتعلیم نے واضح کیا کہ شفافیت یقینی بنانے کیلئے اس لنک پر درخواست کی نقل اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ تمام موصولہ درخواستوں اور دیگر متعلقہ امور کا میں خود جائزہ لوں گا۔ جنرل ٹرانسفر راؤنڈ پیر 12 اگست سے شروع ہوگا۔ پیر 12 اگست سے شروع ہونے والا ٹرانسفر راؤنڈ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ 

Watch Live Public News