افسوسناک واقعہ کی ویڈیو؛ پانچویں منزل سے کتا 3 سالہ بچی پر آگر

افسوسناک واقعہ کی ویڈیو؛ پانچویں منزل سے کتا 3 سالہ بچی پر آگر
کیپشن: dog falling from the 5th floor on a girl
سورس: Instagram

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر تھانے میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے پالتو کُتا گولڈن ریٹریور  راہ چلتی بچی پر گرگیا، افسوسناک واقعے میں 3 بچی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے, ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خاتون کے ہمراہ سڑک سے گزر  رہی ہوتی ہے جب اس کے اوپر کتا آگرتا ہے جس سے بچی گر کر بے ہوش ہو جاتی ہے, ویڈیو میں خاتون کو بچی کو گود میں اٹھائے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بچی کی عمر تین برس تھی جو کہ ابتدائی طور پر زخمی ہوئی تھی، بعدازاں جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا،پولیس کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Watch Live Public News