عون چودھری سے دوسری بار شادی کیوں کی؟ نوربخاری نے بتا دیا

عون چودھری سے دوسری بار شادی کیوں کی؟ نوربخاری نے بتا دیا
کیپشن: noor bukhari's marriage
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سابقہ اداکارہ نوربخاری نے کہا ہے کہ عون چودھری سے دوسری بار شادی کا فیصلہ محبت اور بیٹی فاطمہ کی خاطر کیا۔
حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نوربخاری نے اپنی چار شادیوں اور تین بچوں سے متعلق گفتگو کی, نوربخاری کا کہنا تھا کہ میری پہلی شادی کب ہوئی یہ مجھے یاد نہیں لیکن میں نے جب بھی شادی کی ’ لو میرج‘ کی اور میں اپنی موجودہ شادی سے بے حد خوش ہوں۔

سابقہ اداکارہ نے کہا ان کے 3 بچے ہیں، بڑی بیٹی فاطمہ ہے جس کی عمر 11 سال ہے، دوسری بیٹی شہربانو 4 سال کی اور بیٹا محمد علی رضا ہے جو ایک سال کا ہے، میرے تینوں بچے عون چودھری سے ہی ہیں۔

ایک سے زائد شادی پر ہونے والی تنقید پر نوربخاری کا کہنا تھا کہ ہماری سوسائٹی میں غیر ازدواجی تعلقات، افیئرز قابل قبول ہیں لیکن ایک سے زیادہ بار شادیاں قابل قبول نہیں، لوگوں نے میری 5 شادیاں بنائی ہوئی ہیں لیکن میری4 شادیاں ہیں اگر لوگ ان شادیوں کو 10بھی بنادیں تو مجھے فرق نہیں پڑتا۔
عون چودھری سے دوبارہ شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دوسری بار شادی کا فیصلہ ہم نے بچوں کے علاوہ ایک دوسرے سے محبت کی وجہ سے بھی کیا، پہلی بار طلاق کے وقت عون چودھری اور میرے درمیان اختلافات ضرور ہوگئے تھے لیکن ہم دونوں نے کبھی نفرت نہیں کی، بچوں کی خاطر ایک دوسرے کے لئےنرم گوشہ رکھا۔

مردوں میں ایک سے زائد شادی کے سوال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نور بخاری کا کہنا تھا کہ یہ مرد کی اپنی چوائس ہے، میں مرد نہیں ہوں اس لئے میں یہ اس خواہش کو محسوس نہیں کرسکتی۔
انہوں نے مزید کہاکہ بیوی کے طور پر کوئی بھی عورت اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی لیکن اللہ نے اجازت دی ہے تویہ سوچ کر میں بھی خاموش ہوجاتی ہوں،اگر میرے شوہر استطاعت رکھتے ہیں اور برداشت کرسکتے ہیں تو ضرور دوسری شادی کریں۔

Watch Live Public News