قاسم اور سلیمان نےبرطانوی پاسپورٹ پر ویزااپلائی کردیا،علیمہ خان کا دعویٰ

قاسم اور سلیمان نےبرطانوی پاسپورٹ پر ویزااپلائی کردیا،علیمہ خان کا دعویٰ
کیپشن: قاسم اور سلیمان نےبرطانوی پاسپورٹ پر ویزااپلائی کردیا،علیمہ خان کا دعویٰ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت، عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے سے نہیں روک سکتی۔ ان کے مطابق دونوں بیٹوں کے پاس نائیکوپ کارڈ موجود نہیں، تاہم وہ برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے چکے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید کوششیں کی جائیں گی۔

راولپنڈی میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، جن میں قتل کیس بھی شامل ہے، اور ان میں ضمانت ملنا ممکن نہیں۔ انہوں نے ان تمام مقدمات کو غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی قرار دیا، مؤقف اختیار کیا کہ ان کا ’’جرم‘‘ صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے ججز سے سوال کیا کہ وہ اپنی مجبوریوں کی وجہ سے کب تک انصاف سے محروم رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار بھی دباؤ میں ہیں اور انہیں چاہیے کہ بے بنیاد مقدمات ختم کر کے قوم کے ہیرو بنیں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ غریب لوگ طویل سفر طے کر کے عدالت آتے ہیں، انہیں بھی بروقت انصاف ملنا چاہیے۔ پاکستان میں عدالتی نظام پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے اور اسے بحال کرنا ججز کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 14 اگست کو ایک سیاسی مظاہرہ ہوگا جو آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو یادگار بنائے گا۔ ان کے مطابق عمران خان صرف اپنی آزادی کے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

قبل ازیں، تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 25 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

Watch Live Public News