آسٹریلوی نوجوان کا دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک بنانے کا دعویٰ

آسٹریلوی نوجوان کا دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک بنانے کا دعویٰ
کیپشن: آسٹریلوی نوجوان کا دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک بنانے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ویٹی کن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک وجود میں آگیا ہے، جو کسی حکومت یا ریاست نے نہیں بلکہ ایک 20 سالہ آسٹریلوی نوجوان نے بسایا ہے۔ کروشیا اور سربیا کے درمیان 125 ایکڑ پر مشتمل یہ خودساختہ ملک ’’ فری ریپبلک آف ورڈیس‘‘ کہلاتا ہے، جہاں اپنا جھنڈا، کرنسی اور کابینہ بھی موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 سالہ ڈینیئل جیکسن نے اعلان کیا کہ وہ " فری ریپبلک آف ورڈیس" نامی نئے ملک کے صدر ہیں، جو تقریباً 400 شہریوں پر مشتمل ہے۔ یہ لوگ پہلے ’پاکٹ تھری‘ کے نام سے جانے جاتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جیکسن نے 2019 میں ایک ایسا غیر آباد خطہ دریافت کیا تھا جو کسی بھی ملک کے زیرِ انتظام نہیں تھا۔ یہ جگہ کروشیا اور سربیا کے درمیان دریائے ڈینیوب کے کنارے واقع 125 ایکڑ پر مشتمل جنگل ہے۔ یہاں ایک چھوٹی مگر منظم برادری آباد ہے، جس کا اپنا جھنڈا، کابینہ اور کرنسی بھی موجود ہے۔

" فری ریپبلک آف ورڈیس" میں کروشین، سربین اور انگریزی زبانیں بولی اور سمجھی جاتی ہیں۔ مقامی لوگ یورپی ممالک کروشیا اور سربیا کے درمیان اس متنازع علاقے میں رہتے ہیں اور طویل عرصے سے خود کو الگ شناخت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈینیئل جیکسن کی جانب سے باضابطہ طور پر نئے ملک کے قیام کا اعلان کرنے پر کروشین حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا گیا۔ تاہم، جیکسن کے اس اقدام نے سوشل میڈیا پر بڑی توجہ حاصل کی اور دنیا بھر میں دلچسپی کا موضوع بن گیا۔

Watch Live Public News