(ویب ڈیسک ) عالمی بازار سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے بڑھ کر 3لاکھ 10 ہزار956 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے سے 3400 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔