(ویب ڈیسک ) سندھ بھر میں 15اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق صوبہ سندھ 15 اگست کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر سندھ بھر میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کےعرس کےموقع پرکل سندھ بھرمیں عام تعطیل ہوگی،نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے دفاتر، تعلیمی ادارے 9 اگست کو بندرہیں گے۔