عاطف اکرام شیخ نے شرحِ سود میں 4 فیصد کمی کا عندیہ دے دیا

 عاطف اکرام شیخ نے شرحِ سود میں 4 فیصد کمی کا عندیہ دے دیا

ویب ڈیسک:صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) عاطف اکرام شیخ نے شرحِ سود میں 4 فیصد کمی کا عندیہ دے دیا۔

 پبلک نیوز کے مطابق  صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے شرحِ سود میں کمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

عاطف اکرام شیخ نےعندیہ دیا کہ  گرتی افراطِ زر کے پیشِ نظر دسمبر تک شرحِ سود 7 فیصد تک نیچے آ جائے گی۔

ملکی معاشی اعشاریے بہتر ہیں، امریکی ٹیرف پالیسی سے پاکستان کو کافی فوائد حاصل ہوں گے۔ 

Watch Live Public News