سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

ویب ڈیسک:دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کاروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک، 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب پاک افغان سرحد پر بڑی تعداد میں خوارج کی نقل و حرکت پکڑی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گرد ضلع ژوب کے علاقے سمبازه سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جرات مندانہ اور درست کارروائی کے نتیجے میں 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک کردیے گئے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ 

Watch Live Public News