اوپن اے آئی کی  ایلون مسک کے "گروک " کو شکست،اے آئی شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا

اوپن اے آئی کی  ایلون مسک کے

(ویب ڈیسک )علی رضا: اوپن اے آئی نے ایلون مسک کی " گروک" کو شکست دے کر اے آئی شطرنج ٹورنامنٹ جیت لیا۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی نے ایک دلچسپ مقابلے میں ایلون مسک کی کمپنی xAI کے ماڈل Grok 4 کو شکست دے کر بہترین مصنوعی ذہانت(اے آئی ) شطرنج کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ ٹورنامنٹ مخصوص شطرنج سافٹ ویئرز کے بجائے عام استعمال کی AI ٹیکنالوجی کے درمیان کھیلا گیا، جہاں OpenAI کا o3 ماڈل ناقابلِ شکست رہا اور فائنل میں Grok 4 کو باآسانی ہرا دیا۔

ٹورنامنٹ میں گوگل کے ماڈل Gemini نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جس نے OpenAI کے ایک اور ماڈل کو شکست دی۔

Chess.com کے رپورٹر پیڈرو پِنہاتا کے مطابق، سیمی فائنلز تک گروک 4 ناقابلِ تسخیر نظر آ رہا تھا، مگر فائنل میں اس نے بار بار غلطیاں کیں، یہاں تک کہ اپنی کوئن (وزیر) بھی کئی بار گنوا بیٹھا۔

شطرنج گرینڈ ماسٹر ہیکارو ناکامورا نے اپنی لائیو اسٹریم میں کہا " گروک نے کئی بڑی غلطیاں کیں، جبکہ اوپن اے آئی نے پرفیکٹ کھیل پیش کیا۔"

فائنل سے پہلے ایلون مسک نے ایکس  پر کہا تھا کہ گروک کی کامیابی دراصل ایک "سائیڈ ایفیکٹ" تھی کیونکہ xAI نے شطرنج پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔

یہ مقابلہ دونوں کمپنیوں OpenAI اور xAI کے درمیان جاری ٹیکنالوجی مقابلے میں ایک اور بڑا سنگِ میل ثابت ہوا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر