(ویب ڈیسک ) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے کروایا جائے گا۔ایکسپو میں انٹرنیشنل کمپنیاں اور بزنس چیمبرز اپنے سٹالز لگائیں گے ۔
انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو میں چین، ترکی، ایران، آزربائیجان، تاجکستان، ازبکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے اسٹالز سجیں گے ، انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو میں غیر ملکی مصنوعات متعارف کروائی جائیں گی۔
مختلف ممالک اور پاکستان کے درمیان مختلف مصنوعات کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے جائیں گے، انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو سے مختلف ممالک اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا۔