ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر سرے میں بھارتی کامیڈین کپل شرما کے حال ہی میں کھولے گئے نئے کیفے "کیپس کیفے" پر ایک بار پھر فائرنگ کی گئی ہے جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیفے کی کھڑکیوں میں تقریباً 6 گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گورپریت سنگھ عرف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی گینگ نے مبینہ طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک مبینہ پوسٹ میں کہا گیا ہے آج جو یہ کپل شرما کے کیپس کیفے، میں فائرنگ ہوئی اس کی ذمہ داری گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی گینگ لیتے ہیں۔
بشنوئی گینگ کے ایک فرد نے کامیڈین کے کیفے پر فائرنگ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی ایک آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے جسے بشنوئی گروپ کے گینگسٹر ہیری باکسر نے ریکارڈ کیا۔
اس آڈیو میں خبردار کیا گیا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والے کسی بھی ہدایتکار، پروڈیوسر یا فنکار کو سینے میں گولی مار دی جائے گی۔
گینگسٹر نے کہا ہے کہ کپل شرما کے ریسٹورینٹ میں پہلی اور اب دوسری فائرنگ اس لیے ہوئی کیونکہ انہوں نے سلمان خان کو نیٹ فلکس شو کی پہلی قسط میں بلایا تھا۔