پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی، ڈیزل بھی سستا ہوگیا

پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی، ڈیزل بھی سستا ہوگیا
کیپشن: پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کمی، ڈیزل بھی سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگلے دو روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 10 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے، جن کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد لیوی 73 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News