ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید
کیپشن: ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن شہید

ویب ڈیسک: ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہنگو میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج” کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے، جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے بہادر سپوت کیپٹن حمزہ اکرم جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے ہنگو میں خوارج کے ٹھکانے کے خلاف مؤثر کارروائی کی۔ اس دوران خوارج نے عبادت گاہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مسجد میں پناہ لی۔ فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں نارووال سے تعلق رکھنے والے کیپٹن حمزہ اکرم نے مادر وطن کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والے افسر نے بہادری کی لازوال مثال قائم کی۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی باقی ماندہ خارجی کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

Watch Live Public News