پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خوشدل شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خوشدل شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر خوشدل شاہ کا اہم بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کے پاکستان کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرکے امریکا کی نمائندگی کرنے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں۔

تاہم خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ان خبروں کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان ان کا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہمیشہ ان کی اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔

خوشدل شاہ نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے کہ بے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں۔ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ان کی وابستگی میں نہ کبھی کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ ہی آئے گی۔

Watch Live Public News