سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کا ہوگیا
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا مزید 2 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 536 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 887 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 91 ہزار 406 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت گزشتہ چار روز کے دوران مجموعی طور پر 28 ہزار 600 روپے بڑھ چکی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 341 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 113 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 6 ہزار 826 روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News