بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، حادثے کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تباہ، حادثے کے بعد کی ویڈیو منظر عام پر

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کو لے جانے والا فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر آج تمل ناڈو کے کنور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ نے ٹویٹر پر بتایا کہ یہ ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر تھا۔ اطلاعات کے مطابق جہاز میں فوج کے اعلیٰ افسران بھی سوار تھے۔

تمل ناڈو کے وزیر جنگلات کے رام چندرن نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے جن میں سے 13 کی موت ہو گئی ہے۔ وزیر رام چندرن نے موقع پر پہنچ کر یہ اطلاع دی۔

اس سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے ڈی ڈی نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ جائے حادثہ سے چار لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تین زخمیوں کو بھی اسپتال لے جایا گیا ہے۔

آل انڈیا ریڈیو (اے آئی آر) نے اطلاع دی ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں اس حادثے کے بارے میں معلومات دیں گے۔ اے آئی آر نے یہ بھی بتایا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ وی آر چودھری کو جائے حادثہ پر پہنچنے کو کہا ہے۔ جنرل راوت کو یکم جنوری 2020 کو ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔فضائیہ نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔