بھارتی: ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں؟

بھارتی: ہیلی کاپٹر حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد آفیسر کون ہیں؟

نئی دہلی: ہندوستانی فضائیہ کا ایم آئی 17 وی 5 ہیلی کاپٹر بدھ کو تمل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں سی ڈی ایس جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت سمیت 13 افراد کی موت ہو گئی۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچ گئے ہیں۔ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

گروپ کیپٹن ورون سنگھ کو اس سال یوم آزادی کے موقع پر سوریا چکرا سے نوازا گیا۔ انہیں یہ اعزاز 2020 میں فضائی ایمرجنسی کے دوران اپنے ایل سی اے تیجس لڑاکا طیارے کو بچانے پر ملا۔ آئی اے ایف کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت ہو گئی۔ فضائیہ نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 14 افراد میں سے 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت کی بھی موت ہوگئی۔ جنرل کی میت کل (جمعرات) شام تک دہلی لائی جائے گی۔ ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے جن میں سے ایک گروپ کیپٹن ورون سنگھ اس وقت زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے بھارت میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جنرل ندیم رضا اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے پہلے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی حادثے میں المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بدھ کی سہ پہر تامل ناڈو کے کنور میں گر کر تباہ ہو گیا۔ اس ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت تمام 14 افراد کی موت ہو گئی ہے. چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت آئی اے ایف ایم آئی 17 وی ایچ ہیلی کاپٹر میں بدھ کی سہ پہر تقریباً 3 بجے ایک طے شدہ لیکچر دینے کے لیے کنور ضلع کے ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج جارہے تھے۔

ہیلی کاپٹر نے سلور ایئربیس سے اڑان بھری تھی اور وہ ویلنگٹن جا رہا تھا۔ اس دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ فوج نے حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔