مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،روضہ رسول ﷺکے روح پرور مناظر

مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،روضہ رسول ﷺکے روح پرور مناظر
کیپشن: مدینہ منورہ میں گرج چمک کیساتھ موسلادھاربارش،روضہ رسول ﷺکے روح پرور مناظر

ویب ڈیسک: مدینہ منورہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جبکہ سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی دوپہر اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں اور کچھ ہی دیر بعد مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش نے خوب زور پکڑ لیا۔

بارش کے دوران مسجد نبویؐ کے گنبدِ خضریٰ پر نہایت روح پرور اور ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔ بارانِ رحمت پر زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

بارش کے بعد مدینہ منورہ کا موسم مزید ٹھنڈا اور خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر اور اطراف کے علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News