ویب ڈیسک: امریکا کی جانب سے 55 ایرانی شہریوں کی ملک بدری کی تصدیق ایران نے بھی کر دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا میں گرفتار کیے گئے یہ تمام ایرانی شہری آئندہ چند روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی یہ دوسری بڑی ملک بدری ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی نشاندہی کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ 120 ایرانی شہری پہلے ہی دوحہ کے راستے تہران پہنچ چکے ہیں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویّے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال فیڈریشن کے وفد کو ویزے بھی جاری نہیں کیے، جو ان کے مطابق غیر منصفانہ اقدام ہے۔